اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی پورٹس کی تنظیم کے ڈائیریکٹر نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ایران کی جنوب مشرقی بندرگاہ چابہار میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایران سے شائع ہونے والے اخبار جہان صنعت کی آج کی رپورٹ کے مطابق علی جہاندیدہ نے ایران اور مشرق وسطی کے ہمسایہ ممالک کے لئے چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری کے مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری کے لئے ہندوستان کے ساتھ سمجھوتے، آخری مراحل میں ہیں اور نئی دہلی کی متعدد درخواستوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور آخری فیصلہ کرنے کے بعد باضابطہ طور پر اس کا اعلان کردیا جائےگا۔ علی جہاندیدہ نے مزید کہا کہ چابہار بندرگاہ میں توسیع، اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲